میلسی،رکن پور میں 8 ایکڑ گندم کی فصل کو آگ لگ گئی


میلسی(صباح نیوز)میلسی کے نواحی علاقے رکن پور میں 8 ایکڑ گندم کی فصل کو آگ لگ گئی ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے مالیت کی گندم جل کر خاکستر ہوگئی،

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ سے 8 ایکڑ رقبہ پر کھڑی گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا ہے، جلنے والی گندم کی مالیت کا تخمینہ 9 لاکھ روپے سے زائد ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی میلسی میں چک 183 ڈبلیو بی میں گندم کے کھیتوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی،

ذرائع کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے اڑھائی ایکڑ فصل کو جلا کر خاکستر کردیا۔متاثرہ کسان حافظ عبداللہ نے کہا کہ ساڑھے 3 ایکڑ فصل کاشت کہ تھی،ا ڑھائی ایکڑ فصل جل گئی ، فصل جل جانے سے ساڑھے تین لاکھ کا نقصان ہوگیا ۔