سرگودھا(صباح نیوز )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرگودھا سمیت ملک بھر کی کنٹونمنٹ بورڈز کی مخصوص نشستوں پر جیتنے والے امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن 17روزبعد جاری کر دیا،
جاری نوٹیفکیشن سرگودھا کنٹونمنٹ بورڈ کی کسان/لیبر کی سیٹ پر ذیشان حسین حیدری اقلیتی نشست پر رفیق انجم غوری کامیاب ہوئے۔
جن کی کامیابی کانوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی وائس چیئرمین کنٹوئمنٹ بورڈکے انتخابات کی سرگرمیاں بھی تیزہوگئیں۔