امریکی سازش۔۔۔اکیسویں صدی کی کہانیاں ۔۔تحریراکرم سہیل


 رمضان کی آمد کے ساتھ جونہی شیطان قید ہوا ملک میں اس کی قید کی خوشی میں مسلمانوں نے جشن منایا اور اسی خوشی میں انہوں نے اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں دگنی کر دیں لیکن جمرود شہر میں نرنجن سنگھ پرانی قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کر رہا تھا۔جس کی وجہ سے سارے شہر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔محبِ وطن اور ایماندار لوگوں نے اس کا فوری طور پر کھوج لگایا تو معلوم ہوا کہ نرنجن سنگھ اندر سے امریکہ سے ملا ہوا ہے اور رمضان میں مہنگائی نہ کر کے مسلمانوں کو بدنام کرنا چاہتا ہے۔۔امریکی سازش کو ناکام کرنے کیلئے نرنجن سنگھ کو نوٹس بھجوا دیا گیا ہے کہ اگر وہ فوری طور پر اس سازش سے دستبردار نہ ہوا اور چیزیں مہنگی نہ کیں تو اس کے خلاف توہین مذھب اور ملک سے غداری کا مقدمہ درج کرایا جائے گا۔۔