حیدرآباد(صباح نیوز)لمپی وائرس کی ویکسینیشن کا سلسلہ تیزی سے جاری رہا لیکن پھر بھی کیسز میں کمی نہیں آسکی ۔
لائیو سٹاک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں لمپی وائرس کے کیسز کی تعداد 34 ہزار 761 ہوگئی۔ لائیو سٹاک کی رپوٹ میں بتایا گیا کہ وائرس میں مبتلا ہوکر ہلاک مویشیوں کی تعداد 374 ہوگئی جبکہ 14 ہزار 600 مویشی اس وقت میں وائرس میں مبتلا ہیں۔
رپوٹ میں مزید بتایا گیا کہ سندھ بھر میں ایک لاکھ 88 ہزار مویشیوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ لمپی سکن ڈیزیر ایک معتدی جلدی مرض ہے اور یہ وائرس گائے، بھینسوں اور دیگر مویشیوں کو خون چوسنے والے کیڑوں، مچھروں اور مکھی سے لگ سکتا ہے۔