فیصل آباد(صباح نیوز ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ نہ کرنے کی صورت میں سرکاری دفاترکی تالہ بندی کرکے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرے اوردھرنے دینے کااعلان کردیاہے۔
ڈویژنل صدر چوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت نے ابھی تک ملازمین کو 25فیصد ڈسپرٹی الائونس نہیں دیاجو ملازمین دشمنی کے مترادف ہے ۔
ایک بیان میں اُنہوں نے کہاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے شعلوں نے تنخواہ دار ملازمین کے گھروں میں آگ لگا دی ہے۔ دن بدن بڑھنے والی معاشی تفریق سے معاشرتی و طبقاتی تفریق میں اضافہ ہورہاہے جبکہ آئی ایم ایف کا کلرک پاکستانی قوم کے سر پر جادو کی طرح سوار ھو کر تابڑ توڑ حملے کر رھا ہے ۔
حکمرانوں کی طرف سے روز بروز مہنگائی کی عوام پر ھونے والی شدید بمباری نہ صرف عام پاکستانی بلکہ معاشرے کا تنخواہ دار طبقہ تو بالکل پس کر رہ گیاہے۔ جس کے رد عمل میں ہرشعبہ زندگی کے لوگ احتجاج پر مجبورہوچکے ہیں چنانچہ تمام سرکاری ملازمین کا ایپکا کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر اپنے جائز و دیرینہ مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج اور دھرنے قت کا اہم ترین تقاضہ ہیں ۔