لاہور(صباح نیوز) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی ڈالر کو مصنوعی طور پر رکھنے کی پالیسی نے مقامی فوڈ انڈسٹری کو تباہ کیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فوٹو شوٹ گورننس ماڈل لوگوں کو کھانا کھلانے میں کیوں ناکام رہا ؟ اسحاق ڈار کی ڈالر کو مصنوعی طور پر رکھنے کی پالیسی نے مقامی فوڈ انڈسٹری کو تباہ کیا۔ موجودہ حکومت کی مہنگائی کی حالیہ لہر کے باوجود پاکستان کی بھوک کے مسئلے کو حل کرنے میں بہترین کارکردگی ہے، لیکن مسلم لیگ (ن)نے اپنی حکومت میں پاکستانیوں کو بھوکا کیوں رہنے دیا ؟
بھوک کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا درجہ 2016 میں 107 جبکہ 2021 میں 92 ہے، یہ دونوں حکومتوں کا 3 سال کا موازنہ ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی سستی روٹی کا اثر ہمیں کیوں نظر نہیں آیا ؟ انہوں نے کہا کہ چینی اور گندم پر سبسڈی اور احساس راشن ہمیں اور اوپر لے جائیں گی، لیکن مسلم لیگ نے اپنی حکومت میں پاکستانیوں کو بھوکا کیوں رہنے دیا ؟۔