لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا


لاہور (صباح نیوز)لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا۔ شہر کا مجموعی طور پر ایئر کوالٹی انڈیکس 444 ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس 377 ریکارڈ کیا گیا۔ اپر مال 516، ماڈل ٹان میں 456 اے کیو آئی پہنچ گیا۔ انار کلی بازار 425، ٹھوکر نیاز بیگ میں 421 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔ بحریہ آرچرڈ 404، کینال روڈ میں 400، فتح گڑھ 399، اقبال ٹان میں 397، غازی روڈ اور ملحقہ علاقوں میں اے کیو آئی 394 تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔