نوشہروفیروز(صباح نیوز )پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب اپ اور ڈاون ریلوے ٹریک پر دو دھماکے ،کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑی تباہی سے بال بال بچ گئی، اپ،ڈاون ریلوے ٹریک بلاک، اطلاع پر ریلوے پولیس ،آئی او ڈبلیو ریسکیو عملہ پہنچ گیا، بم ٹائم ڈیوائس اور دو کلو وزنی تھا ssp ریلوے امجد منظور
تفصیلات کے مطابق پڈعیدن ریلوے اسٹیشن کے قریب 352 کلومیٹر کے مقام پر بم دھماکے سے اپ اور ڈاون ریلوے ٹریک کا 11″ اپ اور 9″انچ ڈاون کا ٹکڑا زوردار دھماکا سے ٹوٹ گیا جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی
واقعہ کی اطلاع پر SSP ریلوے سکھر ڈویژن امجد منظور ۔DSP نوشہروفیروز اعجاز میمن۔ایس ایچ او پڈعیدن منیر لغاری۔ایس ایچ او پڈعیدن ریلوے جاوید اختر پولیس نفری اور پی ڈبلیو آئی عبدالقدیر ریسکیو عملہ کے ہمراہ جائے واقع پر پہنچے،جبکہ اپ اور ڈاون ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت کو روک دیا گیا اور کراچی سے لاہور جانے والی قراقرم ایکسپریس کو لوٹ لالو، بزنس ایکسریس کو باندھی،کراچی ایکسپریس کو دوڑ جبکہ لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو پڈعیدن سمیت دیگر ریلوے اسٹیشنوں پر روک دیا گیا
رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ریلوے پڈعیدن جاوید اختر اور پی ڈبلیو آئی عبدالقدیر نے بتایاکہ دھماکہ علامہ اقبال کے گزرنے کے چند منٹ بعد ہوا دھماکہ کی اطلاع گشت پر معمور ریلوے ملازم نے دی تاہم چار گھنٹہ بعد مرمتی کام کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ عملہ نے پہنچ کر ریلوے لائن کو کلئر قرار دیا جبکہ واقع کے بعد تمام ریلوے اسٹیشنوں پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے