لاہور(صباح نیوز) قومی احتساب بیورو(نیب )نے شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی استدعا کر دی۔
احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی۔ نیب کے تین گواہوں پر نصرت شہباز کی حد تک دوبارہ جرح کی گئی۔ نیب کے وکیل خلیق الزماں نے ریفرنس پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کی استدعا کر دی۔
عدالت نے نیب کے دو گواہوں کو 19 نومبر کو طلب کر لیااور سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔ منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ کارکنوں نے حمزہ شہباز پر گل پاشی بھی کی۔