کراچی (صباح نیوز)جماعت اسلامی سندھ کے امیر وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے رمضان المبارک کی پہلی ودوسری سحری وافطار کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں گیس کی قلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں عووام کو سہولت دینے کی بجائے سحری وافطاری کے دوران ایس ایس جی کی جانب سے لوڈ شیڈنگ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے،
انہوں نے آج ایک بیان مین کہا کہ عوام پہلے ہی مہنگائی،بیروزگاری، بدامنی سے سخت پریشان ہیں اور سحری وافطاری کے موقع پر گیس کی قلت کرکے ان کی زندگی مزید اجیرن کرنے کے مترادف ہے، گیس کی قلت کی وجہ سے سحری وافطاری کے موقع پر روزیداروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،خواتین کھانہ پکانے کیلئے پریشان اور لوگ ہوٹلوں سے لائن لگاکر سحری وافطار کا سامان خریدنے پر مجبور ہیں،
انہوں نے زور دیا کہ حکومت ایس ایس جی (سوئی سدرن کمپنی) کو پابند کیا جائے کہ وہ سحری وافطاری کے موقع پر گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرے،شہریوں کو سحری وافطاری میں گیس بحران سے بچایا جائے۔