آپ ڈاکٹر نوشین کی کہانی سنئے:
ہم پانچ بہن بھائی تھے میرا پانچواں نمبر تھا والد صاحب کا ہول سیل کا کاروبار تھا بڑے بھائی کاروبار میں ابو کا ہاتھ بٹاتے تھے ہنسی خوشی زندگی گزر رہی تھی8اکتوبر 2005کو زمین نے کروٹ لی تو میں اسکول میں تھی پل بھر میں عمارتیں زمین بوس ہو گئیں چیخ و پکار میں کچھ سجھائی نہیں دے رہا تھا ہمارے اسکول کی عمارت لڑکھڑا رہی تھی بچیاں ننگے پاں اور ننگے سر کھلے آسمان تلے جمع ہو گئیں۔
اللہ کا شکر تھا ہمارے اسکول میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن بچیاں زخمی تھیں ہر طرف گردو غبار تھا چیخ و پکار تھی اور ایک خوفناک گونج نے دماغوں کو ماف کیا ہوا تھا ہماری ٹیچرز نے بچوں کا حوصلہ بڑھایا اور سب کو گھروں کی طرف روانہ کیا میں ساتویں جماعت میں پڑھتی تھیگھر لوٹی تو نقشہ تبدیل تھا امی اور دوسری دو بہنیں گھر پر تھیں مجھ سے بڑا بھائی بھی اسکول سے گھر لوٹ چکا تھا ابو کا مظفر آباد شہر میں کاروبار تھا اور ہم گاں میں تھے گاں میں درجنوں لوگ کچے مکانوں کے نیچے دبے ہوئے تھے ہمارا مکان ٹین کی چھت کا تھا دیواریں گر چکی تھیں لیکن چھت کھڑی تھی۔
ہمیں لوگو ں نے بتایا مظفر آباد مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے کوئی درست معلومات کا ذریعہ نہیں تھا ہم ابو اور بھائی کا انتظار کرتے رہے مگر وہ آئے اور نہ انھوں نے آنا تھا ابو اور بھائی دونوں کی لاشیں ایک ہفتے بعد ملیںہماری تو دنیا ہی لٹ گئی کھلا آسمان تھا ہم تھے اور ہماری بے بسی تھی ۔
ہر گزرتے دن کے ساتھ اندازہ ہورہا تھا والد کے بغیر زندگی کیا ہے ؟ ابو کا خواب تھا میں ڈاکٹر بنوں لیکن ابو کے بعد یہ خواب بکھرتا محسوس ہوا ہمیں تو گھر میں راشن کے لالے پڑے ہوئے تھے ایک دن امی نے کہا ہم شہر میں ماموں کے ہاں شفٹ ہوں گے شہر میں ایک ادارہ ہے جس میں یتیم بچوں کے لیے مفت تعلیم کا انتظام ہے۔ ہم شہر میں آئے اسکول دیکھا تو پہلی بار ریڈفانڈیشن کا تعارف ہوا فانڈیشن نے ٹینٹ میں بچوں کے لیے تعلیم کا انتظام کر رکھا تھا میں اسکول میں داخل ہوگئی اور مجھے معلوم ہی نہ ہوا کہ ہمیں یونیفارم کون دے رہا ہے راشن کہا ں سے آ رہا ہے اور یوں وقت گزرتا رہا میں نے ایف ایس سی کرلیا انٹری ٹیسٹ پاس کیا اور میڈیکل کالج میں داخل ہوگئی۔
ایم بی بی ایس کرنے کے بعد آج میں ڈاکٹر کی حیثیت سے جاب کررہی ہوںجب کہ میرا بھائی بھی تعلیم مکمل کرنے کے بعد بیرون ملک جاب کررہا ہیمیں آج بھی پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو اپنے خواب کی تکمیل میں ریڈ فانڈیشن باپ کے روپ میں نظر آتی ہے صرف ڈاکٹر نوشین کی کہانی نہیں ایسی ہزاروں کام یابی کی کہانیاں ریڈ فانڈیشن کے تعلیمی اداروں میںموجود ہیں۔
اللہ نے انسان کو پیدا کیا اسے اس دنیا سے نفع حاصل کرنے کے لیے برابر مواقع دیے لیکن ساتھ کبھی کبھی انسانوں کی آزمائش بھی کرتا ہے یہ آزمائشیں جہاں ان افراد کے لیے مشکلات لاتی ہیں وہاں ان سے بچ جانے والوں کے لیے مواقع بھی فراہم کرتی ہیں۔
آزمائش سے بچ جانے والے انسانی ہمدردی میں صدقے کے طور پر دوسرے انسانوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا کام کرتے ہیں۔ پاکستان میں ایسے کئی افراد اور تنظیمیں اللہ کی رضا کے لیے جدو جہد کررہی ہیںریڈ فانڈیشن ایسا ہی ایک ادارہ ہے جو گزشتہ 27سالوں سے محروم طبقات کے لیے اپنے حصے کا کام کررہاہے فانڈیشن نے تعلیم کے میدان کا انتخاب کیا اور آنے والی نسلوں کو ایک تعلیم یافتہ اور خوش حال پاکستان دینے کے لیے جدو جہد شروع کی۔
اخلاص نیت اور مسلسل محنت سے تعلیم کے میدان میں فانڈیشن نے کمال کردیا ایک لاکھ بچے فانڈیشن کے تعلیمی اداروں سے فارغ ہو کر اپنے پاں پر کھڑے ہوئے اور اس وقت ایک لاکھ پندرہ ہزار بچے زیر تعلیم ہیں میں گزشتہ چند سالوں سے فانڈیشن کے ایک رضا کار کے طور پر اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کررہا ہوں ممکن ہے میری قلم سے نکلا ہوا کوئی لفظ یا جملہ کسی انسان کو خیر کی راہ پر لگا دے اور کل قیامت کے دن میں اللہ کے ہاں سرخرو ہو سکوں۔
پاکستان میں اس وقت اڑھائی کروڑ بچے تعلیم جیسی نعمت سے محروم ہیں ان بچوں کے بھی ڈاکٹر نوشین کی طرح خواب ہیں یہ بھی تعلیم حاصل کر نا چاہتے ہیں لیکن اس نظام نے ان کے لیے راستے تنگ کیے ہوئے ہیںمیں صبح روزانہ ایسے بچوں کو کوڑے کے ڈھیروں سے رزق تلاش کرتے کسی ورکشاپ میں گندے کپڑوں کے ساتھ ٹائر تبدیل کرتے اور کسی سگنل پر بھیک مانگتے ہوئے دیکھتا ہوں تو کانپ جاتا ہوں کل قیامت کے دن ان بچوں کے ہاتھ ہمارے گریبانوں کی طرف بڑھے تو ہمیں بچانے والا کوئی نہیں ہو گا۔
میں پاکستان کے خوش حال طبقے سے اپیل کرتا ہوں خدارا ذرا تصور کی آنکھ سے دیکھیے ان بچوں کی جگہ اگر ہمارے بچے ہوں تو ہمارے جذبات اور احساسات کی کیا کیفیت ہو گی ؟ یہ بچے ہمارے لیے امتحان بھی ہیں اور اللہ کی طرف سے ایک آزمائش بھیان بچوں کو تعلیم و تربیت دیے اور ان کی مدد کیے بغیر ہماری نسلوں کا مستقبل کیسے محفوظ ہو گا ؟ ان بچوں کی آنکھو ں میں ادھورے خوابوں کی تکمیل ہم مل کر کرسکتے ہیں ممکن ہے ہم اڑھائی کروڑ بچوں کی مدد نہ کر سکیں لیکن کچھ درد تو کم کر سکتے ہیں چند خوابوں کو تعبیر تو دے سکتے ہیں کچھ خوابوں کوتو بکھرنے سے بچا سکتے ہیں ۔
رمضان المبارک شروع ہو چکا ہے رمضان کامہینہ مسلمانوں کے لیے اللہ کا خاص تحفہ ہیگناہ گار مسلمان بھی اس مہینے میں اللہ کے قرب اور بخشش کے لیے کوشش کرتا ہے اللہ تعالی اس مہینے میں لوگوں کے دل نرم کر دیتا ہے ان کے ہاتھ کھول دیتا ہے رسول اللہۖ نے اس مہینے میں کی گئی نیکیوں کا اجر اللہ کی طرف سے کئی گنا بڑھا کر لوٹانے کی بشارت سنائی ہے آپ اس مہینے میں ایک روپیہ خرچ کریں گے تو اللہ اس کا اجر 70گنا بلکہ اس سے بھی بڑھا کر لوٹائے گا اللہ نے انسانوں پر خرچ کرنے کو اپنے ساتھ تجارت کہا ہے جس کا نفع اللہ دنیا اور آخرت میں کئی گنا بڑھا کر دیتا ہے۔
رمضان صدقہ خیرات اور زکو کا مہینہ ہے ہر تجارت کرنے والے کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ اس کا زیادہ سے زیادہ منافع ہو اس کا سرمایہ درست جگہ پر لگے آپ تصور کریں آپ کی زکواور صدقات سے کوئی یتیم و غریب تعلیم حاصل کرے گا اپنے پاں پر کھڑا ہوگا اپنے خاندان کی کفالت کرے گا یوں ایک نسل اپنے پاں پر کھڑی ہو گی اور آپ زندہ رہیں یا نہ رہیں یہ عمل آپ کے لیے صدقہ جاریہ کا ذریعہ بنے گا جب تک آپ کے زیر کفیل بچے کی نسل چلتی رہے گی اللہ آپ کے لیے اپنے خزانے سے منافع دیتا رہے گا آپ کی اولاد محفوظ رہے گی مال میں برکت رہے گی اورمشکلات سے اللہ کی پناہ میں رہیںگے۔
میں اپنے تجربے کی بنیاد پر کہہ رہا ہو ں صدقہ آپ کے مال میں برکت عطا کرے گا اورآپ کی اولاد فرماںبردار ہو گی صدقہ آپ کو پریشانیوں سے نجات دلائیگا اور آپکی نیک حاجات پوری کریگا شرط صرف یہ ہے کہ صدقہ آپ صرف اللہ کی رضا اور نیک نیتی سے کریںرمضان میں لوگ اپنے مال کو پاک کرنے کی غرض سے اللہ کے حکم کے مطابق زکو دیتے ہیں زکو آپکے مال کو پاک کر دیتی ہے اور اسے بابرکت بنا دیتی ہے۔
آپ یقینا یہ چاہیں گے کہ آپ کی زکو اور صدقات درست جگہ پر اور شریعت کے مطابق خرچ ہوں اس زکو سے انسانوں کا بھلا ہو اور اللہ کے ہاں قبول ہو میں پور ے اعتماد سے آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ آپ اپنی زکو وعطیات ریڈ فانڈیشن کو دیں فانڈیشن آپ کی زکو و عطیات سے یتیم بچوں کی کفالت کریگی اور آپ اللہ کے ہاں اجر پائیں گے۔
فانڈیشن کے پاس اس وقت 12ہزار یتیم بچے ہیں جن کو مفت تعلیمی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں فانڈیشن ان کے لیے کتابیں کاپیاں جوتے یونیفارم اور سٹیشنری فراہم کر تی ہے فاونڈیشن ان بچوں کی کفالت پر سالانہ 36کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرتی ہے زیادہ حق دار بچوں کے گھروں میں راشن بھی فراہم کرتی ہے آپ فانڈیشن کے اکانٹ میں اپنی زکو جمع کرواکر یافانڈیشن کے ایڈریس پر چیک ارسال کر کے ان کے نمایندے سے رابطہ کریں فانڈیشن آپ کو آپ کے عطیے کی رسید کے ساتھ یتیم بچوں کی مکمل تفصیل بھی ارسال کرے گی ہر سال آپ کو آپ کے زیر کفالت بچوں کی پراگریس رپورٹ بھی شیئر کرے گی۔
فانڈیشن کے اکانٹ نمبرز رابطہ نمبرز اور ایڈریس درج ذیل ہیں۔
فیصل بینک:اکانٹ ٹائٹل:
READ FOUNDATION
اکانٹ نمبر3048308900031361 :
انٹرنیشنل بینک اکانٹ نمبر:
PK21FAYS3048308900031361
سوفٹ کوڈ: FAYSPKKA
بینک برانچ : گرانڈ فلور ، گرینڈ جور پلازہ ، مین کری روڈ ، اسلام آباد
واٹس ایپ : +92 (0) 334 9272 523
موبائل نمبر:+92 (0) 314 5025 767
یو اے این:+92 (0) 51 111 323 424
ای میل ایڈریس:
sponsor@readfoundation.org
ویب سائٹ:
www.readfoundation.org
آفس ایڈریس: READفاونڈیشن ، تھرڈ فلورالفاروق پلازہ کری روڈ چک شہزاد اسلام آباد۔