مظفر آباد(صباح نیوز) حزب المجاہدین کے سربراہ اورمتحدہ جہادکونسل کے چیرمین سید صلاح الدین احمد نے کہا ہے کہ حزب المجاہدین آپریشنل چیف شہیدغلام حسن خان المعروف سیف الاسلام تحریک آزادی کے وہ عظیم رہنما تھے جس نے گردن کٹوانے کو گردن جھکانے پر ترجیح دے کرتاریخ اسلام کے عظیم عساکر میں اپنا نام درج کرادیا۔ان کی شہادت آنے والی نسلوں اور ہر دور میں مشعل راہ ثابت ہوئی اور ہوگی اِن شا اللہ۔ا
ن خیالات کا اظہار حزب المجاہدین کے سربراہ اورمتحدہ جہادکونسل کے چیرمین سید صلاح الدین احمد نے شہید سیف الاسلام کی یاد میں بلائی گئی ایک تقریب سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ شہید سیف الاسلام میں قائدانہ صلاحیتیں بدرجہ اتم موجود تھیں اور انہوں نے حزب المجاہدین کے کارواں میں ایسے جانباز تیار کئے جنہوں نے دشمن پرکاری ضربیں لگائیں اور انہیں یہ احساس دلانے میں کا میاب ہوئے کہ مجاہدین جموں وکشمیر سر کٹواسکتے ہیں لیکن سر نہیں جکا سکتے۔
سیف الاسلام 2اپریل 2003 کو شہادت سے سرفراز ہوئے اور آج ان کی شہادت کے 19سال گذرنے کے باوجود ان کی جلائی ہوئی شمع اپنی روشنی بکھیر رہی ہے اور ظالم و جابر قوتیں حیران و پریشان ہیں کہ ہر طرح کے ظلم وجبر کے باوجود کشمیری قوم کے ذہن سے آزادی کا تصور کھرچ لینا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے۔
سید صلاح الدین احمد نے سیف الاسلام کے علاوہ ڈوڑہ کے کمانڈر شہید طارق حسین عرف ابو زید کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو آج ہی کے دن کیلر شوپیان میں شہادت سے سرفراز ہوئے۔
سید صلاح الدین احمد نے کہا مظلوم کشمیری عوام آج بھی ایک طاقتور جابر دشمن کے سامنے عزم کے ساتھ کھڑی ہے،ان سخت حالات میں بھی کشمیری نوجوان اپنا قیمتی لہو تحریک آزادی کشمیر کے لئے دے رہے ہیں۔ اللہ تعالی ان لازوال قربانیوں کو شرف قبولیت بخشے اور ستم رسیدہ قوم جلد آزادی کی نعمت سے ہمکنار ہوجائے۔
انہوں نے ان شہدا کی بلندی درجات کی دعا کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ ان کا مقدس لہو ضرور رنگ لائے گا۔
تقریب سے حزب المجاہدین کے نائب امیر سیف اللہ خالد،شمشیر خان اور تاج علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔مقررین نے اس عزم کو دہرایا کہ شہید قائد کے نظریات کی کامیابی کیلئے ہر ممکنہ طریقہ رقبہ عمل لایا جائیگا۔