خیبرپختونخوابلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھاری کامیابی ملی،اسد عمر


اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف کو بھاری کامیابی ملی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے بیان میں اسد عمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قوم اپنے غیرت مند لیڈر کے ساتھ کھڑی ہو گئی ہے، اب فیصلہ عدم اعتماد تحریک کا نہیں ہونا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اب فیصلہ یہ ہونا ہے کہ عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاستدان یا ان کے بیرونی آقا۔