کوئٹہ(صباح نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،صوبائی مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ عوام کا حکومت اپوزیشن پر عدم اعتماد ہے اپوزیشن نے کئی دہائیاں حکومت کرکے بھی عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اس میں اضافہ کیا موجودہ حکمرانوں نے تو سابقہ ریکارڈتوڑدیے لیکن اس کی طرح سابقہ حکمرانوں آمروں نے بھی قرضوں مہنگائی بیروزگاری میں اضافہ کیا بلوچستان بھر میں عوام پریشان ،حکمران غافل ،حکومت واپوزیشن اپنے اپنے مفادات کیلئے کام کر رہے ہیں انہیں عوام کی فکر نہیں حقیقی عوامی اپوزیشن جماعت اسلامی ہے جماعت اسلامی قوم کو غافل حکمرانوں ،بدعنوانی وپریشانی سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہے عوام نے سب کو آزما لیا مگر مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے عوام الناس مسائل کواجاگراور حل کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں صوبائی ذمہ داران ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی کیساتھ ،حق دو تحریک کے قائد ،صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا ہدایت الرحمان بلوچ ، نائب امراء بشیر احمدماندائی ،مولانا عبدالکبیر شاکر ،ڈاکٹرعطاء الرحمان ، ڈپٹی جنرل سیکرٹریزمرتضیٰ خان کاکڑ،حافظ خالد الرحمان شاہوانی ،سیدنورالحق ایڈوکیٹ ،صوبائی فینانس سیکرٹری سلطان محمد محنتی، سیکرٹری اطلاعات عبدالولی خان شاکر ،جے آئی یوتھ کے صوبائی صدر نقیب اللہ اخوانی نے بھی شریک رہے
اس موقع پر ذمہ داران نے اپنی اوراپنے شعبہ جات کی ماہانہ تنظیمی رپورٹ پیش کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر العظیم ،مولانا عبدالحق ہاشمی نے مزید کہاکہ کئی دہائیوں سے قوم پر مسلط حکمران،فوجی آمرواپوزیشن غافل ونااہل رہے ہیں حکومت واپوزیشن ایک سکے کے دونوں رخ ہیں ۔بدقسمتی سے عوام سے بہت سے خوشنما وعدے کیے جاتے ہیں لیکن الیکشن کے بعدعوام کو بھول جاتے ہیں کرپشن میں بدترین اضافہ کیساتھ عوامی مسائل ومشکلات ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔قوم مسائل کے دلدل میں پھنس گیے ہیں،عوام جماعت اسلامی کے دیانت دار ٹیم کے ذریعے اسلامی نظام کوآزمالیں تاکہ غربت ،بے روزگاری ،امریکی غلامی اورنااہل ناکا م مسلط شدہ حکمرانوں سے نجات مل جائیں ۔
بدترین مہنگائی کی وجہ سے بلوچستان میں غربت بڑھ گئی ہے کرپشن میں بھی بہت اضافہ ہوا ہے جبکہ احتساب کاکوئی نظام نہیں لوٹ مار عروج پر ہیں ۔حکمرانوں نے بلوچستان میں بے غربت وبے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی کام نہیں نہ عوامی مسائل کو کم کرنے کیلئے کوئی ترقیاتی کام ہورہے ہیں کوئی میگاپراجیکٹ نہیں ۔ہر طر ف لوٹ مارجاری ہے ۔عوام وحکومتی خزانہ کو لوٹنے کیلئے سب متحد ہیں ۔بلوچستان میں غربت بے روزگاری پہلے بھی بہت تھی کسی حکومت نے غربت اوربے روزگاری کے خاتمے کیلئے کچھ نہیں کیا ۔دوردرازعلاقوں میں تعلیم وصحت کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ۔تعلیم وصحت اورروزگار برائے فروخت ہونے کی وجہ سے غریبوں کا جینا مشکل تر ہوگیا ہے۔حکومتی نااہلی ناکامی کی وجہ سے بلوچستان کی زراعت ومعیشت وتجارت تباہ ہو گئی ہیں۔ حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام کیساتھ ناانصافی ظلم وجبر بند کرنا ہوگا کب تک بلوچستان کے عوام کو لولی پاپ ،خالی خولی وعدوں اوربے عمل اعلانات سے ٹرخایاجائیگا بے انصافی ظلم وجبر کا نظام حکمرانو ں کے دنیا وآخرت کی کامیابی وسکون چھین لیگا ۔