صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے خلاف اپیل پر فیصلہ کل سنایا جائے گا


اسلام آباد(صباح نیوز)صادق سنجرانی کے چیئرمین سینیٹ بننے کے خلاف اپیل پر فیصلہ کل جمعہ کو )سنایا جائے گا۔)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ فیصلہ سنائے گا۔یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے اپیل دائر کر رکھی ہے۔

سنگل بنچ نے یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی تھی۔یوسف رضا گیلانی نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔