کوروناوائرس،ملک بھر میں مزید2افراد دم توڑ گئے


اسلام آباد(صباح نیوز)مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے،اموات30349تک پہنچ گئیں، گذشتہ24 گھنٹوں میں194 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں ایکٹیوکیسز کی تعداد 8 ہزار 591 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 136 مریض صحت یاب ہوئے جس کے بعد شفا پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 85 ہزار 609 ہو گئی ۔

گزشتہ روز 27 ہزار 492 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں 2 کروڑ 74 لاکھ 42 ہزار 945 کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ کورونا سے متاثر 432 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 5 لاکھ 4 ہزار 962 کیسز، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 109 ، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 988 جکہ بلوچستان میں 35 ہزار 471 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ اسلام آباد ایک لاکھ 35 ہزار 58، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 700 کیسز سامنے آئے جبکہ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 261 ہو گئی ۔

این سی او سی کے مطابق2 اموات کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہزار 349 تک پہنچ گئی ۔