وسطی کشمیر اور سری نگر میں3 نوجوان گرفتار


 سری نگر(صباح نیوز)وسطی کشمیر  میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔شوپیاں کے وسیم احمد غنائی اور اقبال اشرف شیخ  کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے دعوی کیا ہے کہ ان کے قبضے سے ایک پستول سمیت مجرمانہ مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے بڈگام پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر ان نوجوانوں کو گرفتار کیا۔

دریں اثنا پولیس ترجمان نے بتایا کہ محمد یوسف وانی نامی ایک نوجوان کو سری نگر میں گرفتار  کر لیا گیا اس نے سوشل میڈیا پر ایک انٹرویو  میں قابض انتظامیہ پر تنقید کی تھی ۔ پولیس نے دفعہ 153.اے  کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا ہے