بھارتی فوج نے ایل او سی پر سنائپرز تعینات کر دیے


 سری نگر: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر”جدید ترین سنائپر رائفلز سے لیس سنائپرز تعینات کر دیے ہیں۔

بھارتی اخبار کے مطابق  بھارتی فوج نے جموں اور کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر فن لینڈکی ساکو .338 TRG42 سنائپر رائفلوں کا استعمال شروع کردیا ہے۔جموں اور کشمیر میں ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد  کے ساتھ آگے کے علاقوں میں گشت کرنے والے فوجیوں کے لیے سنیپنگ ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔2018 اور 2019 کے درمیان، ایل او سی اور آئی بی کے ساتھ اسنائپنگ کے واقعات کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا جس نے مسلح افواج کو اس طرح کے حملوں کے خلاف بہتر سنائپر رائفلیں شامل کرنے اور اپنے سنائپرز کو تربیت دینے  کی ضرورت محسوس ہوئی ۔

ساکو رائفلز نے بیریٹا کی جگہ لے لی ہے، جنہیں 2019 اور 2020 میں ہندوستانی فوج میں شامل کیا گیا تھا۔ اٹلی اور امریکہ میں بنی ان رائفلوں نے پرانی روسی رائفلوںکی جگہ لے لی تھی۔1990 کی دہائی میں سب سے پہلے خریدے گئے، ڈریگنوفز آہستہ آہستہ عصری سنائپر رائفلوں کے مقابلے میں کم صلاحیت کی تھیں۔جن کی 1 کلومیٹر سے زیادہ کی اسٹرائیک رینج ہے۔

ساکو TRG-42 سنائپر رائفل ایک بولٹ ایکشن سنائپر رائفل ہے جسے فن لینڈ کی بندوق بنانے والی کمپنی SAKO نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔رائفل کو طاقتور .338 لاپوا میگنم سائز کے کارتوس فائر کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اور اس کا وزن بغیر گولہ بارود کے 6.55 کلوگرام ہے، اس کی موثر رینج 1,500 میٹر ہے۔

حکام نے کہا کہ “یہ دنیا بھر میں سب سے درست اور قابل اعتماد ہتھیاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔” فوج نے 10 سنائپرز کی ایک ٹیم کو منظوری دی ہے، جنہیں ہندوستانی فوج کے یونٹوں اور رجمنٹل مراکز سے اس کام کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔