چناری ،گاؤں چمولہ میں کلسٹر بم پھٹنے سے ایک بچہ شہید،7زخمی


چناری(صباح نیوز)آزاد کشمیر کے سرحدی علاقے وادی لیپہ کے نواحی گاؤں چمولہ میں کلسٹر بم پھٹنے سے ایک شہید7افراد زخمی ہو گئے تمام زخمیوں کو پہلے لیپہ کے مقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا بعد ازاں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شدید زخمیوں کو مظفرآباد منتقل کردیا گیا جہاں ان کاعلاج جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  وادی لیپہ میں کلسٹر بم پھٹنے سے چھ سالہ بچہ مدنی ولد قمر دین شہید ہو گیا جبکہ سات افراد زخمی ہوئے جن میں راحیلہ بی بی زوجہ اسماعیل عمر 35 سال،حسنین ولد اسماعیل عمر 8 سال،انور ولد سراج دین عمر 14 سال،غلام سرور ولد صابر میر عمر 24 سال ،رفیق ڈار ولد جبار ڈار عمر 25 سال،عمر ڈار ولد رفیق ڈار شامل ہیں کلسٹر بم پھٹنے کی اطلاع لیپہ میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گی اطلاع ملتے ہی پاک فوج اورانتظامی کے آفیسران مقامی رضاکاروں کی کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی

اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کہ یہ واقعہ رونما کیسے ہوا جس نے اتنے بڑے پیمانے پر نقصان کیا ۔یاد رہے کہ تقریباً دو سال قبل بھارتی فوج کی جانب سے فائر کیا گیا کلسٹر بم پھٹنے سے یہ حادثہ پیش آیا

پاک فوج کی جانب سے زخمیوں کو بہتر علاج کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر مظفرآباد منتقل کرنے پر عوام علاقہ نے پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی ہے

دوسری جانب بم پھٹنے سے شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ آبائی علاقے میں ادا کی گئی جس میں لوگوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی شہید کو ان کے آبائی قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے سائے تلے سپرد خاک کردیا گیا۔