سرینگر۔۔۔مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہر گزر تے دن کے ساتھ کورونا وائرس کی عالمی وباء خاتمہ کی جانب بڑھ رہی ہے۔
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 31ہزار 274ٹیسٹ کئے گئے جن میں 2مسافروں سمیت مزید 6افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 53ہزار 658تک پہنچ گئی ہے۔اس دوران مسلسل 13ویں دن بھی کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4750بنی ہوئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 6افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 2جبکہ کشمیر میں4افراد متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے بارہمولہ، بڈگام، پلوامہ، اننت ناگ، گاندربل، اور شوپیان کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں 4افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 4افراد میں 2بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 2افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر میں متاثر ہونے والے 4افراد میں سرینگر میں 2، کپوارہ میں1، اور کولگام میں ایک شخص کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 87ہزار 407ہوگئی ہے۔
اس دوران کشمیر میں مسلسل 27ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2423بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے کے ادھم پور ، راجوری، کٹھوعہ، پونچھ ، ڈودہ، سانبہ، رام بن، کشتواڑ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ ضلع جموں میں 2افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔
جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے دونوں افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی تعداد 1لاکھ 66ہزار 251ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں13ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2327بنی ہوئی ہے