بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکومت کو سر پرائز دیں گے، سنیٹر مشتاق احمد خان


سوات (صباح نیوز)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر سنیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں حکومت کو سر پرائز دیں گے، جماعت اسلامی نے جن اُمیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں وہ امین اور صادق ہیں اور ان کے پاس گلی کوچوں ، شہروں کے مسائل کا حل موجود ہے

سیدو شریف کے یونین کونسل اسلام پور میں میئر کے اُمیدوار محمد امین کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد امین اس سے قبل پانچ سال تک اسمبلی کا ممبر رہ چکا ہے جس کے بارے میں علاقے کا بچہ بچہ جانتا ہے ، میئر منتخب ہوکر بھی وہ خدمت کرتے ہوئے اُن کا دامن حسب سابق صاف رہے گا،سب جانتے ہیں کہ اس دفعہ مینگورہ سے سلیکٹڈ ایم پی اے کے اثاثے پانچ سال میں پانچ ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جو الیکشن کمیشن میں ان کے کاغذات نامزدگی میں موجود ہے اور اگلے انتخابات میں اُن کے اثاثے دس ارب سے بھی زیادہ ہوں گے اس لئے سٹی کونسل بابوزئی کے لوگوں نے فیصلہ کرنا ہے کہ31 مارچ کو سوات کے غیور عوام ”عام آدمی کا میئر” محمد امین کے حق میں ووٹ استعمال کریں گے،جلسہ سے میئر کے اُمیدوار محمدامین نے بھی خطاب کرتے ہوئے منتخب ہونے کے بعد علاقے کے لوگوں کی خدمت کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔