حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی کارروائیوں میں تیزی پرشدید تشویش


سرینگر:مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں کی اپنے منصفانہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں میں تیزی پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہاکہ گزشتہ چند دنوں میں تلاشی اور محاصرے کی نام نہاد کارروائیوں کے دوران مقبوضہ کشمیرکے مختلف علاقوں میں نوجوان کا قتل عام اور درجنوں کی گرفتاری ظالمانہ بھارتی سامراجیت کا بدترین اظہار ہے

انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر قتل عام، غیر قانونی نظربندیوں اور انسانی حقوق کی دیگر پامالیوں کا سخت نوٹس لیں اور تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اقدامات کریں۔