پارلیمنٹ کا کل ہونے والا مشترکہ اجلاس موخر


اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے  کل (جمعرات کو ) ہونے والا  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس موخر کردیا۔

اس بارے میں  وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کررہے ہیں کہ اتفاق رائے پیدا ہو، پارلیمان کے مشترکہ اجلاس کو اس مقصد کے لیے موخر کیا جارہا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس سلسلے میں اسد قیصر کو اپوزیشن سے پھر رابطے کا کہا ہے، دوبارہ رابطے کا اس لیے کہا گیا ہے کہ متفقہ انتخابی اصلاحات کا بل لایا جاسکے۔وفاقی وزیر نے لکھا کہ امید ہے کہ اپوزیشن ان اہم اصلاحات پر سنجیدگی سے غور کرے گی، امید ہے ہم مستقبل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرپائیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایسا ہونے کی صورت میں ہم اصلاحات سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔