پٹوریا(صباح نیوز)یوم پاکستان کے موقع پر جنوبی افریقہ کے دارالحکومت پریٹوریا میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب ہوئی۔تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب میں صدر پاکستان اور وزیراعظم کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔ہائی کمشنر ڈاکٹر مظہر جاوید نے اپنے تاثرات میں برصغیر کے مسلمانوں کے لئے اس تاریخی دن کی اہمیت کو اْجاگر کیا۔ہائی کمیشن میں دوہالز جناح ہال اور اقبال ہال کا بھی افتتاح کیا گیا ۔