آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر کی ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال


راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا نے ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اورعلاقائی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے  اور ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدے کے کثیر الجہتی تعلقات کو بڑھانے کے خواہشمند ہیں،یورپی یونین سفیر نے افغان صورتحال میں  پاکستان کے کردار کو سراہا۔

یورپی یونین سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ یورپی یونین سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر  تعلقات اور تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا۔