خورشید شاہ کی شہباز شریف ،فضل الرحمان سے ملاقات


اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ملاقات میں خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی کی مبارک دی، دونوں رہنمائوں نے پارلیمانی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ قوانین کی منظوری کو بلڈوز کیا گیا تو اپوزیشن شدید ردعمل دے گی۔بعد ازاں پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گئے اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔

مولانا فضل الرحمان نے خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد دی۔ دونوں رہنمائوں کا پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔