ترین گروپ کا پنجاب کابینہ کے اجلاس کا بائیکاٹ کا اعلان


لاہور(صباح نیوز)ترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ترین گروپ کے وزرا ء کو اجلاس میں شرکت کے لئے منا تے رہے ۔ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے کہا کہ ہمارا گروپ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے مطالبے پر قائم ہے اور عثمان بزدار کی زیر صدارت کسی بھی اجلاس میں شرکت نہیں کرینگے،

پنجا ب کابینہ میں ترین گروپ کے دو وزرا اورچار ایڈوائزر شامل ہیں ۔ دوسری جانب اس سے قبل عون  چوہدری نے گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور انہیں حکومتی شخصیات سے ملاقات کے بارے میں بریفنگ دی۔