متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کا30 رکنی تجارتی وفد مقبوضہ کشمیر پہنچ گیا


 سری نگر۔۔۔  متحدہ عرب امارات ، سعودی عرب اور خلیجی ممالک کا30  رکنی تجارتی وفد مقبوضہ کشمیر کے دورے پر جموں پہنچ گیا ہے۔

وفد میں خلیجی ممالک کی تجارتی کمپنیوں کے سی ای او شامل ہیں۔  تجارتی وفد منگل کو سری نگر میں کشمیر کنونشن سنٹر میں تجارتی کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ یہ وفد، کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کیلئے چار روزہ  دورے پر مقبوضہ کشمیر میں ہے۔

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا  کے مطابق  یہ کشمیر کا پہلا اسٹارٹ اپ جس میں ایک لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی۔