عمران خان کی پیشی پرسپریم کورٹ میں سیکورٹی کے غیر معولی انتظامات


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان کی پیشی کے پیشِ نظر سپریم کورٹ آف پاکستان کی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔وزیرِ اعظم عمران خان کا سیکیورٹی سٹاف سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

وزیرِ اعظم کے سکیورٹی اسٹاف نے داخلی دروازوں پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔  وزیر اعظم کی آمد سے قبل سپریم کورٹ کے اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ،پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی جبکہ وزیر اعظم کی آمد سے قبل وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید اور انسپکٹر جنرل (آئی جی)اسلام آباد بھی سپریم کورٹ پہنچے تھے۔