کینیڈین وزیراعظم کی ملالہ یوسفزئی کو نکاح پرمبارکباد


ٹورنٹو(صباح نیوز)کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کو نکاح پر مبارکباد دی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پرجسٹن ٹروڈو نے ملالہ یوسفزئی کو نکاح کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ مبارک ہو ملالہ اور عصر۔

انہوں نے لکھا کہ انہیں اور اہلیہ صوفی کو امید ہے کہ آپ کا یہ خاص دن اچھا گزرا ہو۔ جسٹن ٹروڈو نے ملالہ کی زندگی اس نئے سفر کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔