مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاؤن


سرینگر۔۔۔ مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فو ج نے نوجوانوں کے خلا ف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے اس دوران پتھر بازی کرنے والوں کی نشاندہی کرکے 15کو حراست میں لیا گیا ے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

کے پی آئی کے مطابق بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے اس میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرہ اور پتھراؤ کرنے والوں کی نشاندہی کے لئے ویڈیوکلپس کا بھی استعمال کیا جارہا ہے،

اسی طرح کے ایک کریک ڈاؤن میں شنگر پورہ  نوگام میں کچھ ویڈیوز اور ابتدائی تحقیقات سے کچھ نوجوانوں شناخت کی گئی  اوران سبھی کوحراست میں لیاگیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ 15شناخت شدہ افراد کوگرفتار کیا گیا ہے