بلاول پاکستان کی امید قراردینے سے متعلق فواد چودھری کو ٹویٹ پر ٹرولنگ کا سامنا


اسلام آباد(صباح نیوز) سیاست میں آج کل وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہٹانے میں پیش پیش رہنے والے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فواد چوہدری پاکستان کی امید بھی کہہ چکے ہیں

۔سال 2013 میں جب بلاول بھٹو نے باقاعدہ اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز کرتے ہوئے کراچی میں جوشیلی تقریر کے دوران سینئرسیاسی رہنمائوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا تب فواد چوہدری بھی ان سے متاثر دکھائی دے رہے تھے۔

اب تقریبا 9 برس بعد وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو اپنے ایک ٹوئٹ پر ٹرولنگ کا سامنا ہے جس میں انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی تعریف کی تھی۔

فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو نے ہر پی پی پی ورکر کو خوش کردیا، وہ شیر کی طرح دھاڑے، اسی وجہ سے میں کہتا ہوں کہ بلاول پاکستان کی امید ہیں۔