راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا( ایچ آئی ٹی ) کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔
آرمی چیف نے ہیوی انڈسٹری ٹیکسلا کی مختلف تنصیبات کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو مختلف یونٹس کی ماڈرنائزیشن کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف کو ایچ آئی ٹی کی ای ویمپنگ اقدامات پر بریفنگ دی گئی ۔ آرمی چیف نے مقامی طورپر تیارکردہ 155 ایم ایم آرٹلری گن بیرل فوجی گاڑیوں کی بیلسنگ آئی ای ڈی پروٹیکشن ٹینکوں اور اے پی سیز کی تیاری ، ری بلڈ اور اپ گریڈیشن کا مشاہدہ کیا اور ایچ آئی ٹی کی جاری تحقیق اور ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لیا ۔
آرمی چیف نے ایچ آئی ٹی کی مہارت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا اور جدید ٹیکنالوجی میں خودانحصاری کے حصول پر ایچ آئی ٹی کی کوششوں کو سراہا اور کہاکہ افسران اور ورکرز جدید دفاعی پیداوار ی صنعت کیلئے کوشاں ہیں۔