لاہور(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ( ق) کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے سے انکار کر دیا۔
پی ٹی آئی خیبر پختونخواکے صدر اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے ق لیگی رہنما مونس الہی کو کہا ہے کہ وزیراعلی نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔
پرویز خٹک نے اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، اتحاد متوازن سیاسی اصولوں پر ہی ممکن ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے،
ذرائع کے مطابق ق لیگی رہنما طارق چیمہ کے بیانات کو بھی تحریک انصاف کی قیادت نے توہین آمیز قرار دے دیا۔ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے پہلے استعفی دیتا ۔
مسلم لیگ ق نے تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب کی وزارت اعلی دینے سے انکار کی خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دیاپرویز خٹک خود اپنے بیان کی وضاحت کر دیں۔
وفاقی وزیر مونس الہی نے کہا ہے کہ پرویز خٹک سے ہر دوسرے دن بات ہوتی ہے، وزارت اعلی سے متعلق اپنے بیان کی پرویز خٹک خود وضاحت کر دیں۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلی دینے سے انکار کر دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے اتحادی رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی نہیں بنا سکتے، ن لیگ بناتی ہے تو بن جائیں۔ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں، ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور لفظی گولہ باری کرنے والی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی ساتھ بیٹھ گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اعتماد ، اتحاد اور عدم اعتماد کی سیاست میں عوم کے بنیادی مسائل کے حل پر کوئی بات نہیں کی جا رہی۔