کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی کے فرو غ کے لئے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے،ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد(صباح نیوز)دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری بین المذاہب ہم آہنگی’ پرامن بقائے باہمی’ رواداری اور اخلاقی اقدار کے فرو غ کے لئے پاکستان کے عزم کی عکاس ہے۔

کرتارپور راہداری کے افتتاح کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے بیان میں ترجمان نے پاکستان کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی پالیسی کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ کرتارپور راہداری تک سکھ یاتریوں کی بغیر ویزہ رسائی ہے۔عاصم افتخار احمد نے کہا کرتار پور راہداری میں سال بھر ہفتے میں سات دن پانچ ہزار تک سکھ یاتری آتے ہیں جبکہ خصوصی مواقع پر اضافی گنجائش بھی موجود ہے۔