راولاکوٹ(صباح نیوز) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو فوکس رکھے، سوا کروڑ کشمیری گزشتہ 3برس سے یرغمال ہیں 15لاکھ قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی نسل کشی کررہی ہے ہندوستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی ڈیموگرافی تبدیل کررہا ہے 42لاکھ غیر ریاستی انتہا پسند ہندوؤں کو ڈومسائل جاری کردئیے گئے ہیں نریندرمودی کے 5اگست 2019ء کے بعد تسلسل کے ساتھ کشمیرکو ہڑپ کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے کشمیری اللہ کے بعد امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے کشمیریوں کی توقعات وابستہ ہیں او آئی سی مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے
ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ہندوستان کے مظالم مقبوضہ کشمیر کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے اندر بسنے والے مسلمانوں کے خلاف بھی ڈھائے جارہے ہیں 25کروڑ مسلمان ہندوستان کے اندر اور 2کرو ڑ مسلمان کشمیر کے اندر مظالم کا شکار ہیں او آئی سی کے رکن ممالک مسلمانوں کے قتل عام پر ہندوستان کے ساتھ سفارتی ،سیاسی اور معاشی تعلقات کا بائیکاٹ کریں ہندوستان کی معیشت کا 70فیصد داروں مدار اسلامی ممالک پر ہے اسلامی ممالک ہندوستان کے ساتھ معاشی تعلقات ختم کریں تو مسئلہ کشمیر ہفتوں میں حل ہوسکتا ہے ۔