جنوبی کشمیر میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید


سری نگر۔۔۔ بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا  ہے۔ گزشتہ روز بھارتی فوج کی اس تازہ کارروائی سے جمعرات سے اب تک شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر نو ہوگئی ہے۔ نوجوان کو ضلع کے علاقے چارسو میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔

علاقے میں یہ کارروائی بھارتی فوج، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بھارتی پولیس نے مشترکہ طورپر شروع کی ہے ۔اس سے قبل بھارتی فوجیوں نے اتوار کو کپواڑہ کے علاقے نیو چھامہ میں ایک نوجوان، ہفتہ کے روز ضلع پلوامہ کے علاقے چیوہ کلاں دو نوجوانوں،گاندربل کے علاے نونراور کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ایک نوجوان کو جبکہ چند روز قبل پلوامہ اور سرینگر میں دو نوجوانوں کو شہید کر دیاتھا۔