مقبوضہ جموں وکشمیر کے لیے 1.42 لاکھ کروڑ روپے کا سالانہ بجٹ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش


نئی دہلی(صباح نیوز) مقبوضہ جموں وکشمیر کے لیے   1.42 لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ پیر کے روز بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے لوک سبھا میں سال 2022-23 کے لیے بجٹ تجاویز پیش کیں۔

یہ جموں و کشمیر کا تیسرا بجٹ ہے جو بھارتی وزیر خزانہ نے  پارلیمنٹ میں پیش  کیا ۔5 اگست 2019 کودفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں صدر راج نافذ ہے اس لیے  بجٹ بھارتی پارلیمنٹ میں پیش کیا  گیا۔ بجٹ پر 31 مارچ تک بحث ہوگی۔

گزشتہ مالی سال میں بھارتی حکومت نے 1.08 لاکھ کروڑ کا بجٹ پیش کیا تھا۔