احساس راشن رعایت رجسٹریشن پورٹل کا اجرا


اسلام آباد (صباح نیو ز) احساس راشن رعایت پورٹل رجسٹریشن کیلیے کھول دیا گیا ، کم آمدنی والے گھرانے درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کروا سکتے ہیں،احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد میں ایک کریانہ دکاندار کی درخواست خود درج کروائی، نیشنل بینک ٹیم  کے اعلی افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹرثانیہ نے کہا کہ کم آمدنی والے گھرانے درخواستیں پورٹل پر آن لائن جمع کرواسکتے ہیں، فی گھرانہ ایک ہی درخواست جمع ہوگی، ہرگھرانہ ایک فرد کو چنے گا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موبائل سم گھرانے کے اسی فرد کے نام پررجسٹرہو، صرف رجسٹرڈ فرد راشن رعایت حاصل کرسکے گا،

رجسٹریشن کے 4 ہفتے میں پیغامات 8171سے بھجوا دئیے جائیں گے، جس میں دو کروڑ اہل گھرانوں کیلیے آٹا، خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت ہوگی، درخواست کے بعد اہلیت کے پیغامات 8171 سے بھجوا دیے جائیں گے۔ ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کے لیے بینک اکاونٹ نمبر فراہم کرنا ضروری ہے۔

انھوں نے مزید کہا آٹا،خوردنی تیل، دالوں پر ماہانہ ایک ہزار کی رعایت حاصل کرسکیں گے، کریانہ دکانداروں کی رجسٹریشن کیلئے بینک اکاونٹ نمبرفراہم کرنا ضروری ہے