لاس اینجلس(صباح نیوز) سنسنی،خوف اور بہت سے چھپے راز ہیں اس نئے ٹریلر میں فلم’ دی بیٹ مین” کو اگلے سال سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔گزشتہ دنوں فلم دی بیٹ مین کا پہلا آفیشل ٹیزر ٹریلر جاری ہوا تھا، جس میں روبرٹ پیٹسن کو مختلف کاسٹیوم والے بیٹ مین کے طور پر دکھایا گیا تھا۔یہ پہلا موقع ہوگا کہ روبرٹ پیٹسن سپر ہیرو جاسوس فلم میں بیٹ مین کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔ اس سے قبل ‘بیٹ مین’ سیریز فلموں میں مرکزی کردار کرسٹین بیل، بین ایفلک اور مائیکل کیوٹن ادا کرتے دکھائی دے رہے تھے۔ سنسنی سے بھری فلم اگلے سال ریلیز کی جائے گی۔
Load/Hide Comments