کراچی(صباح نیوز) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری و چیئرمین نیوکراچی ٹائون محمد یوسف نے جمالی پل کے قریب تیزرفتار ڈمپرکے ٹکرسے عبداللہ گورنمنٹ کالج کے پروفیسر طارق صلاح الدین اوران کی اہلیہ کوکچلنے والے دلخراش واقعے پردلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کراچی میں بے لگام ڈمپر اور واٹر ٹینکر مافیا کی تیز رفتاری،ٹریفک قوانین پرعملدرآمد نہ ونے اورحکومت کی غفلت کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں مردخواتین کو کچلنے اورزخمی کرنے کے واقعات معمول بنتے جارہے ہیں اس حادثات سے اب تک کئی خاندان اجڑچکے ہیں حکومت متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ شہرمیں ہیوی ٹریفک کے داخلی پرسختی سے بندش سمیت بے لگام ڈمپروواٹرٹینکرزمافیازکو لگام دینے کے لیے سخت قانون سازی کرے۔
انہوں نے آج ایک بیان میں کہاکہ کراچی میں حالیہ دنوں میں تیز رفتاری کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کے باعث شہریوں میں سخت تشویش کے ساتھ حکومتی نااہلی واضح اور ملک کے سب سے بڑی شہرکے ساتھ حکمرانوں کے سوتیلی ماںجیسے سلوک وبوسیدہ ٹریگ نظام پربھی سوال اٹھ رہے ہیں۔خودکراچی پولیس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ‘سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 280 افراد ٹریفک حادثات میں ہلاک ہوئے۔ ان میں سے 107 افراد شہر میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر ہلاک ہوئے۔
جمالی پل کے واقعہ سمیت بقیہ ماہ کے حادثات اس کے علاوہ ہیں۔دریں اثناء جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے الصفہ مسجدعزیزآباد میں مرحوم پروفیسر طارق صلاح الدین اور ان کی اہلیہ کی نماز جنازہ میں شرکتاوراہل خانہ سے تعزیت مرحومین کی مغفرت درجات بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون نادیہ مقامی صحافی اور ایسوسی ایٹڈ پریس )اے پی )کے کیمرہ مین محمد فاروق کی ہمشیرہ تھیں ۔#