سری نگر (صباح نیوز)مقبوضہ کشمیر میں اتوار کو ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گیا۔ تازہ واقعے سے4 روز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد8 ہو گئی ہے ۔ ب
ھارتی فوج نے ضلع کپواڑا میں محاصرے اور تلاشی کارروائی میں نوجوان کو شہید کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بھارتی فوج نے محاصرے اور تلاشی کارروائی کے دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔
قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا اور بزرگ شہریوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کی گئی اور بچوں کو ڈرایا گیا۔