بجلی 2.52روپے مہنگی ،نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد(صباح نیوز) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 52 پیسے اضافہ کیا گیا،

بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔