کشمیر میں راے شماری کروائی جائے تاکہ کشمیری  اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرسکیں،راجہ فہیم کیانی


لندن(صباح نیوز) تحریک کشمیربرطانیہ کے صد رراجہ فہیم کیانی نے کہاہے نے برطانوی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض ہندوستانی افواج کے ہاتھوں عورتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر یوں کے قتل عام کو بند کرانے میں کردار ادا کریں،کشمیریوں کو بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں،ہندوستان کی قیادت نے عالمی برادری کے سامنے اقوام متحدہ میں خود جاکر کشمیریوں سے عہد کیاتھا کہ وہ کشمیریوںکو حق دیںگے،ہندوستان اپنے عہد سے منحرف ہورہاہے تو برطانوی حکومت سمیت عالمی برادری ہندوستان کو دباؤڈالے تاکہ وہ اپنے عہد کو پور ا کرے اور کشمیریوں کو حق فراہم کرے

ان خیالا ت کااظہارراجہ فہیم کیانے نے برٹش ایم پیز کے ہمراہ  برطانوی وزیراعظم بارس جانسن کو 10  ڈاؤنگ سٹریٹ پر واقع برطانوی وزیراعظم ہاؤس پر بھارتی مقبوضہ کشمیر میں عورتوں پر ڈھاے جانے والے مظالم کے خلاف ایک پٹیشن جمع کروانے  کے بعد گفتگوکرتے ہوئے کیا .

اس موقع پر برطانوی ممبرز آف پارلیمنٹ  افضل خان، لیم برن، گل فرنس، عمران حسین، پول بلوم فیلڈ، محمد یاسین،خالد محمود، طاہر علی اور یاسمین قریشی کے علاوہ راجہ محمد آزاد، ریحانہ علی، سوریا بوید اور شینی حمید بھی موجود تھیں۔

پٹیشن میں بھارتی افواج کی طرف سے کشمیری خواتین پر  ڈھاے جانے والے مظالم کے حوالے سے آزاد بین الاقوامی این جی اوز کی رپورٹس کے حوالہ جات کے ساتھ حقائق پر مبنی اعداد و شمار موجود تھے اس پٹیشن میں برٹش ایم پیز اور برطانوی کشمیریوں نے برطانوی وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت پر پریشر  ڈالے کہ مقبوضہ کشمیر میں عورتوں کے حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیر کے قتل عام کو بند کرواے کے ساتھ ساتھ کشمیر میں راے شماری کروائی جائے تاکہ کشمیری  اپنے مستقبل کا فیصلہ اپنی مرضی سے کرسکیں

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راجہ فہیم کیانی نے کہاکہ ہندوستان کی کشمیرپر جارجیت اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف عالمی سطح پر آوازیں اٹھنا شروع ہوچکی ہیں،دنیا بھر کے تارکین وطن مظلوم کشمیریوں کی آواز کو مزید توانا کریں مہم تیز کریں۔