عمران نیازی اور حواری غیر آئینی ہتھکنڈوں پر اتر آئے،اسحاق ڈار


اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے سینئررہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عمران نیازی اور اس کے حواری بوکھلاہٹ میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے غیر آئینی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں ۔defection کا آرٹیکل63A (1) صرف اس وقت لاگو ہوگا جب کوئی ممبر، سپیکر کے اجلاس بلانے کے بعد عدم اعتماد کی تحریک کے حق میں پارٹی لائن کے خلاف ووٹ دے گا۔

ان خیالات کااظہار اسحاق ڈار نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئین اور قانون میں کوئی گنجائش نہیں جس کے تحت ممبران کو اسمبلی میں آنے سے روکا جاسکے یا ممبر کو اس کی مرضی کے مطابق ووٹ نہ دینے دیا جائے۔اگر کوئی ممبر اپنی پارٹی پالیسی کے خلاف اپنے ضمیر کی آواز پر ووٹ دے گا تو اس کی قیمت defection کی صورت میں ادا کرے گا۔