سری نگر۔۔۔ بھارتی فوج نے جنوبی کشمیر میں ایک کشمیری نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
بھارتی فوج کی بھاری جمعیت نے جمعرات کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے بٹ پورہ نائنہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی۔
کے پی آئی کے مطابق اس دوران ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں کشمیری نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ بھارتی فوج نے قصبے کے تمام داخلی اور خارجی مقامات کی ناکہ بندی کر کے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہیں۔
بھارتی فورسز نے صحافیوں کو بھی علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی ۔۔