برمنگھم:تحریک کشمیر برطانیہ کی مرکزی مجلس شوری نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے کشمیر کی صورت حال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
مجلس شوری سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی،تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب ،تحریک کشمیر برطانیہ کے جنرل سکریٹری حافظ آزاد چوہدری، نائب صدر مفتی عبدالمجید ندیم، ڈپٹی جنرل سکریٹری چوہدری محمد لقمان، ملک رفیق طاہر، چوہدری محمد یاسین، چوہدری زاہد اقبال، فرخ مراد قریشی، خواجہ محمد سلیمان، اعظم فاروق، ڈاکٹر اشفاق لون، چوہدری جاوید عزیز، منیر احمد رضا ، چوہدری محمد یوسف نے بھی خطاب کیا ۔
تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ جب تک مسلہ کشمیر پُرامن طور پر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا مسلہ کشمیر کوئی دوطرفہ نہیں بلکہ انٹرنیشنل مسلہ اقوام متحدہ کی قرارداوں کے مطابق حل طلب ہے کشمیری اپنے حق خودارادیت کے جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں نریندر مودی کے دورہ برطانیہ اور اٹلی کے دوران شدید احتجاج کر کے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ مودی جیسے دہشت گرد کو گلے نہ لگایا جائے اس سے دہشتگردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے وہ دہشتگرد انسانیت کا قاتل اور دشمن ہے سفارتی محاذ پر بھارت کو ہر جگہ بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے
انہوں نے کہا کہ گذشت دو سال سے مقبوضہ کشمیر کے حالات سنگین صورت حال اختیار کر چکے ہیں ساری حریت قیادت جیلوں میں بند ہے سید علی گیلانی کو باراں سال گھر میں نظر بند رکھا اور وہ شہید ہوگے تحریک حریت کشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی کو جیل میں شہید کیا گیا دیگر حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرہ ہے بھارت فوج نے نوجوانوں کو نشانہ بنا رکھا ہر روز شہید کیا جارہا ہے بھارت مسلمانوں کی اکثریت کو ختم کرنے کے لیے جو ہتھکنڈے اور سازشیں کر رہا دنیا کو اس کا نوٹس لینا چاہئے اس سے کشیدگی میں مذید اضافہ ہوگا اور بھارتی مظالم بڑھتے جارہے ہیں۔
تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی اور یورپ کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔ اجلاس میں تحریک کشمیر برطانیہ کی سرگرمیوں کا خصوصی طور پر جائزہ لیا گا اجلاس میں آئیندہ چھ ماہ کے لیے مختلف پروگراموں پر غورو غوص کیا گیا تنظیمی امور، یوتھ کانفر نس ، زونل کانفرنسیں، دس دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منانے کا فیصلہ کیا گیا اعظم فاروق کو مرکزی خارزن مقرر کیا گیا مقبوضہ کشمیر کے رہنما نذیر قریشی کی ہمشیرہ کے انتقال پر ان کے لیے دعائے مغفرت کی گی۔