عدالت میں صدر عارف علوی کی استثنی نہ لینے کی درخواست منظور


اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پارلیمنٹ حملہ کیس میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارتی استثنی حاصل نہ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔

دورانِ سماعت عدالت نے کہا کہ وفاقی وزرا، دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی بریت کی درخواست پر فیصلہ 15 مارچ کو سنایا جائے گا۔

پارلیمنٹ حملہ کیس کی گزشتہ سماعت کے موقع پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ پیش ہو ئے تھے۔

اس موقع پر صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی استثنی نہ لینے کی درخواست عدالت میں جمع کرا ئی تھی۔