عبدالعلیم خان لندن روانہ،جہانگیر ترین سے سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے


اسلام آباد(صباح نیوز) پی ٹی آئی ترین گروپ کے رہنما عبد العلیم خان لندن روانہ گئے جہاں جہانگیر ترین سے ملاقات کر کے موجودہ صورتحال پر مشاورت کریں گے۔

سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان سے گذشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی تھی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔

علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگا تھا۔