اسلام آباد، منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2ملزمان گرفتار


اسلام آباد (صباح نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے240کلوگرام منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،2ملزمان گرفتار کر لئے۔

حکام اے این ایف کے مطابق اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف اسلام آباد نے موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب دو مشکوک گاڑیوں کو روک کر چیک کیا۔

ویگو ڈبل کیبن اور کار سے مجموعی طور پر 240 کلوگرام منشیات جس میں 162 کلوگرام چرس اور 78 کلوگرام افیون شامل ہے برآمد ہوئی۔

کارروائی نیک محمد اور سلمان خان نامی دو ملزمان کو گرفتار کرکے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری جس کے دوران انکشافات کی توقع ہے۔